موبائل ایپ سے قرض لینے والے شہری کو بیٹی کی تصاویر پر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار

50

ایف آئی اے کے کراچی میں واقع ہیڈ کوارٹرز سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کی شناخت ملک شارق اور ثاقب عباس کے ناموں سے ہوئی جنہیں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے لون ایپ کی آڑ میں شہری کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں متاثرہ کی بیٹی کی تصاویر و ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے جن میں شکایت کنندہ کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز موجود تھیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک، 16 فوجی زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.