عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے پہلے جن 12 یرغمالیوں کو رہا کیا ہے ان کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے۔ ان یرغمالیوں کو طبی معائنے کے لیے اسرائیل کے ایک اسپتال میں رکھا گیا ہے جہاں سے انھیں ان کے وطن روانہ کردیا جائے گا۔
تھائی لینڈ حکومت نے بھی حماس کے پاس غزہ میں موجود اپنے 12 شہریوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہم طنوں کی راہ تک رہے ہیں اور ان کی اہل خانہ ایک ایک پل گن رہے ہیں۔دوسری جانب قطر کے وزارت خارجہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت اسرائیل نے 24 خواتین اور 15 نابالغ بچوں کو بھی رہا کردیا ہے۔
دریں اثنا مزید 13 مزید یرغمالی مصر میں داخل ہوگئے جن کے بارے میں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اسرائیلی شہری ہیں اور انھیں مصر کے حوالے کیا گیا ہے جب کہ مصر فلسطینی قیدیوں کو وصول کرکے یرغمالی حوالے کردے گا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری بمباری میں 14 ہزار 800 فلسطینی شہید ہوگئے اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 1400 اسرائیل مارے گئے۔