سفاک شوہر نے بیوی اور 2 سالہ بیٹی کو سانپ سے ڈسوا کر قتل کردیا

57

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڈیشہ کے ایک گاؤں کے گھر سے 23 سالہ بسنتی پاترا اور اس کی دو سالہ بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔ دونوں کو زہریلے سانپ نے ڈسا تھا۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس قسم کا سانپ اس علاقے میں نہیں پایا جاتا جس سے شک ہوا کہ کہیں یہ قتل نہ ہو۔ مزید تفتیش کی تو مقتولہ کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا انکشاف ہوا۔پولیس نے شوہر گنیش کو حراست میں لے لیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سانپ ایک سپیرے سے یہ کہہ کر منگوایا تھا کہ اسے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے استعمال کرے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے تو ملزم نے کہا کہ سانپ خود ہی کمرے میں داخل ہوگیا تھا لیکن بعد میں اقرار کرلیا کہ جب ماں بیٹی سوگے تو سانپ کو کمرے میں اس نے ہی چھوڑا تھا۔

مزید پڑھیں:  غلطی سے سرحدعبور کرنیوالانوجوان ڈھائی سال بعد بھارتی قید سے رہا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.