چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید

اہلکار ڈیوٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا، پولیس

77

بلوچستان کے ضلع چمن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز کے اہلکار کو شہید کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کالج روڈ پر پیش آیا، جب کہ لیویزاہلکار ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھرجارہا تھا، کہ مسلح افراد نے اہلکار پر فائرنگ کردی، اور اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، جب کہ علاقے کا سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت کا مجدد الف ثانیؒ کے عرس کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.