بلاول بھٹو انسانی حقوق کا درس نہ ہی دیں تو بہتر ہے، فواد چوہدری

14

چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری انسانی حقوق کا درس نہ ہی دیں تو بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر منافقت کا چہرہ دیکھنا ہو تو آج بلاول کی لاہور میں ہونیوالی تقریر دیکھیں، ایک فاشسٹ حکومت کا وزیر جس نے چھ ماہ میں انسانی قوق کا جنازہ نکال دیا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ سیاسی کارکنوں کو برہنہ کر کے تشدد کروایا اور میڈیا پربدترین پابندیاں لگائیں، وہ انسانی حقوق کا درس دے رہا ہے کوئی شرم حیا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وزیر خارجہ بن کر عاصمہ جہانگیر سے آج مل رہا ہوتا تو وہ پوچھ رہی ہوتیں کہ بلاول آپ ڈیل کر کے وزیر خارجہ تو نہیں بنے؟ تو میں کہتا ایسا نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کو یہ بات پسند آئے نہ آئے وزیر اعظم کو ہٹانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے عدم اعتماد۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں پانچ دہشتگردوں کو سزائے موت دے دی گئی

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے سیاسی قیمت تو ادا کی لیکن عوام کو مشکلات سے بچایا، جیسے ہی ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تو تاریخی سیلاب نے عوام کو ایک اور مشکل میں ڈال دیا، گلگت بلتستان سے کے پی کے، جنوبی پنجاب اور سندھ تاریخی سیلاب سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے علاقے آج بھی سیلاب سے متاثر ہیں، سیلاب سے تینتیس ملین پاکستانی متاثر ہوئے ہیں، یہ تاریخی قدرتی آفت ہے، اسلام آباد میں سیاسی لڑائیاں چل رہی ہیں یہ تو چلتی رہے گی، سب کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، موسمی تبدیلی کا بوجھ ہماری عوام اٹھا رہی ہے جو ناانصافی ہے ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک ایک ہو کر مقابلہ نہیں کریں گے اس کا حل نہیں نکلے گا، ہم انشاء اللہ پاکستان میں ٹیسٹ کیس اور پائلٹ پروجیکٹ بنائیں گے، ہم ایگری کلچر اری گیشن سسٹم کو بہتر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک میں مذہبی اور سیاسی انتہا پسندی کا مقابلہ کریں گے، ہم امید کرتے ہیں نئی نسل جمہوریت کو پسند کریں گے اور انتہا پسندی کو رد کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.