عمران نیازی شکست کو فتح میں بدلنے کے لئے سپریم کورٹ کو تنازعات میں ملوث کرتا ہے، احسن اقبال

عمران نیازی اداروں پر دباؤ ڈال کر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے، احسن اقبال

16

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت میں بھی انتشار کی سیاست کر رہا تھا اب اپوزیشن میں ہے تو بھی سیاسی انتشار پیدا کر رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اس سے پہلے بھی سازشی دھرنوں کی سیاست کا مؤجد تھا، کروڑوں ڈالر کی ممنوعہ فنڈنگ آخر مفت میں تو نہیں ملتی، سوشل میڈیا کے ذریعے 2016 امریکی صدارتی الیکشن ہائی جیک ہوا تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جب بھی سیاست میں مات کھاتا ہے تو سپریم کورٹ کو اپنی سیاسی شکست کو فتح میں بدلنے کے لئے سیاسی تنازعات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی پانامہ سے لے کر پنجاب کی وزارت اعلی تک یہی کھیل کھیل رہا ہے، پہلے اداروں پہ حملہ آور ہو کر پریشر ڈالتا ہے پھر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک جن مخدوش معاشی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے ان سے نمٹنے کے لئے گرینڈ نیشنل ریکوری کی ضرورت ہے جو سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران نیازی ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعہ گرینڈ نیشنل انارکی پیدا کر رہا ہے۔ یہ وقت جاگتے رہنے کا اور ملک کو انتشار میں دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنانے کا ہے۔

مزید پڑھیں:  وائی فائی اسپیڈ بڑھانے میں مددگار آسان طریقے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.