بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے پریشان کن خبر آگئی، اگلی سہ ماہی میں بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 3روپے 50 پیسے مہنگا ہو جائے گی، اضافے سے بجلی کا نیادی اوسط ٹیرف 16.91 روپے سے بڑھ کر20.41 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے بجلی کی اوسط قیمت میں مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا ، اضافے سے بنیادی اوسط ٹیرف 23.91 روپے فی یونٹ پر پہنچ جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ستمبر سے بجلی ٹیرف میں مزید 91 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا،اضافے سے فی یونٹ اوسط بنیادی ٹیرف بڑھ پر 24روپے 82 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 200 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔