سونے کی قیمت میں کمی

17

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 47 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار 157 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 47  ہزار 150 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار 157 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کی کمی سے  فی اونس سونا 1833 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رمضان شوگر ملز کیس؛ وزیراعظم احتساب عدالت میں پیش، مستقل حاضری سے استثنا کی درخواست
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.