جھنگ میں گھر سے ماں بیٹی کی گلا کٹی لاشیں برآمد، باپ بھی مردہ حالت میں ملا

106

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے تھانہ وریام کی حدود میں ایک گھر سے ایک خاتون، مرد اور بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والے تینوں افراد ماں، بیٹی اور والد تھے، جن میں سے ماں اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص کی موت زہر کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد زہر کھا کر خودکشی کی ہے تاہم حتمی حقائق مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  دانت کا درد کیسا بھی ہو نہیں بچے گا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.