کوئی سیاسی جماعت یاایک شخص ملک کوآگے لےکرنہیں چل سکتا،چودھری سرور
اقلیتوں کی پارٹی میں ایگزیکٹولیول پرشرکت یقینی بنائی جائے گی، چیف آرگنائزر
پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چودھری سرورنے کہا ہے کہ کوئی بھی آرگنائزیشن، پولیٹیکل پارٹی یا ملک ہو، کوئی ایک شخص آگے لے کر نہیں چل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ملکی سیاست میں آنے کا ایک خواب تھا کہ ایک ایسی سیاسی جماعت بنائی جائے جس میں میرٹ ہو،ایسی جماعت نہ ہو جس میں عہدے سفارش پر بانٹے جاتے ہوں،منیارٹی کمیونیٹیز کی پارٹی کے اندر ایگزیکٹو لیول پر شرکت یقینی بنائے جائے گی،ہماری پارٹی، کسانوں، مزدوروں، ٹرید یونین، یوتھ، خواتین اور منیارٹی پر مشتمل ہو گی، ہماری پارٹی ان سب کے حقوق کے لئے بھرپور جدو جہد کریں گے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق نے کہاکہ کامران عثمانی کو میرٹ پر یوتھ کی صدرات دی گئی ہے،مجھے یقین ہے یوتھ ونگ ہماری پارٹی کو آگے لے کر چلنے میں اہم کردار ادا کریں گے،چند حلقے یہ سمجھتے ہیں کہ الیکٹیبلز کی شمولیت بڑی بات ہوتی ہے۔چودھری سرورنے کہا کہ آزمائے ہوئے سیاست دان ہی ملک کو آگے لے کر چلیں گے یا ڈبوئیں گےہم کوشش کر رہے ہیں ہماری پارٹی ورکرز کو آگے لے کر آئے،ہماری پارٹی مڈل کلاس کو آگے لے کر آئے گی۔