کسی کودھوکہ دیا،نہ ہی ن لیگ کودوں گا،آصف زرداری

میثاق معیشت پربات اوردستخط کرنےکیلئےتیارہوں،سعودیہ اور ایران سے تعلقات بہتر ہوگئے،تاپی منصوبہ جلدشروع ہوگا،خطاب

207

لاہورمیں اپٹما ہائوس کے دورے کے موقع پرصنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے ساتھ تعلقات بہترہوگئے ہیں، اب گیس پائپ لائن میں تاخیرکی کوئی وجہ نظرنہیں آتی،اب پاک ، ایران گیس پائپ لائن بھی جلد شروع ہو گی، معیشت کی بہتری کےلیے تجارت کوفروغ دیناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جب آپ امیر ہوں گےتوملک بھی امیرہوگا،چندسیاسی خاندانوں کےامیر ہونے سے کچھ نہیں ہوگا،اور100 ارب ڈالرزرمبادلہ ذخائرکا خواب جلد پورا ہوگا،100ارب ڈالر کے دعوے پر میرا مذاق اُڑایا گیا،پاکستان کی برآمدات کو100 ارب ڈالرتک لےجاناچاہتےہیں، پاکستان متاثر ہوگا تو ہم سب متاثر ہوں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ عدم تحفظ کی وجہ سےپاکستانی بیرون ملک سرمایہ کاری کررہےہیں، ہمیں امداد کے بجائےتجارت کےمواقع دیئے جائیں ، پاکستان گولڈن باسکٹ ہے ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے، پاکستان قدرتی وسائل کے لحاظ سے منفرد ملک ہے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی: کنویں میں گرنے والی بھینس کو کئی گھنٹوں بعد باحفاظت نکال لیا گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.