پیرس میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حملہ آور گرفتار، زخمی اسپتال منتقل

37

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کی مصروف شاہراہ پر ایک 60 سالہ شخص نے فائرنگ کی، جس سے کئی لوگوں کو گولیاں لگیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔سی این این کے مطابق پیرس میں فائرنگ کا واقعہ کردش کمیونٹی سینٹر، ریسٹورانٹس اور حجام کی دکان پر پیش آیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حجام کی دکان سے حراست میں لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہاں موجود افراد انتہائی گھبرائی ہوئی حالت میں دکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پولیس کو چیخ چیخ کر بتا رہے تھے کہ فائرنگ کرنے والا شخص حجام کی دکان کے اندر ہے۔پیرس میں پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، 60 سے 70 سال کی عمر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ پولیس حراست میں ہے۔

مزید پڑھیں:  جرمنی: جنونی شخص نے گھر میں گھس کر چاقو کے وار سے پاکستانی شہری کو قتل کردیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.