شادی کیلئے دلہنیں نہ ملنے پر کنواروں کا کلکٹر آفس کے باہر احتجاج

حکومت صنفی عدم توازن کا خاتمہ یقینی بنائے، مظاہرین

77

بھارتی میڈیا پر کے مطابق مہاراشٹرا میں 50 سے زیادہ کنواروں نے جمعرات کو سولاپور کلکٹر آفس کے باہر اپنی شادی نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔احتجاجی کنوارے سر پر سہرہ سجائے بینڈ باجوں کے ساتھ گھوڑوں پر سوار ہوکر جلوس کی شکل میں پریڈ کرتے کلکٹر آفس کے باہر پہنچے اور اپنی شادی نہ ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست میں صنفی عدم توازن کے خاتمے پر توجہ دی جائے اور مردوں و خواتین کے تناسب کو یکساں کیا جائے۔قومی ہیلتھ سروے کے مطابق مہاراشٹرا میں 1000 مردوں پر خواتین کا تناسب 920 ہے جس کی وجہ سے بہت سے مردوں کو شادی کیلئے دلہن ملنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی: نامعلوم ملزمان کی رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.