مکہ مکرمہ میں شدید بارش، طواف و عبادت کے روح پرور مناظر

جدہ میں بھی شدید بارشیں، سیلابی صورتحال

10

مکہ معظمہ میں ہونیوالی باران رحمت بیت اللہ اور اس کے اطراف میں بھی خوب برسی، باران رحمت کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا۔حرم مکی میں بارش میں معتمرین کو طواف کے دوران اللہ سے دعائیں مانگتے دیکھا جا سکتا ہے جو بارش کے دوران اللہ کریم سے اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے رحمت کے طلبگار ہیں۔صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے بارش کیلئے اپنی تیاریوں میں اضافہ کردیا ہے، بارش کی صورتحال اور پانی کے اخراج سے نمٹنے کیلئے 200 سے زیادہ سپروائزرز اور نگران، 4000 مرد و خواتین کارکنان اور 500 سے زیادہ آلات تیار کئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں بارش کے بعد بیت اللہ کے صحن مطاف، مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں کو خشک رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ اللہ کے مہمان آسانی اور سہولت کے ساتھ مناسک اور عبادات ادا کر سکیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے دو فرنٹ مین گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.