لاہور ہائیکورٹ نے گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب بحال

پرویزالہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی تحریری ضمانت دیدی

44

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے تحریری حکم میں کہا کہ عدالت کا یہ حکم چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے سے نہیں روکتا، درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائیں گئے ہیں، اس پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی؛ 2 افراد کو قتل، 1.35 کروڑ لوٹنے والے مبینہ ڈاکوؤں کی تصویر سامنے آ گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.