ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل دوسری بار کمی،ادارہ شماریات

گزشتہ ہفتے17اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا

10

وفاقی ادارہ شماریات کے مطبق گزشتہ ہفتے مہنگائی0.11 فیصد کمی سے 28.76 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے17اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا،20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،14میں کمی ہوئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول،ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی آئی جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، انڈے، چینی، گھی، لہسن سستا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں برائلرچکن، دال مسور، چائے، چاول اور گندم کا آٹا مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کر لی ہے، مونس الہیٰ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.