کارن فلور کو مختلف کھانوں اور بیکنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ اپنی حیرت انگیز خواص کی بدولت جلد کی رنگت نکھارنے اور اس کی حفاظت کے لئے بھی کسی سے کم نہیں۔
یہ نہ صرف کم خرچ ہے بلکہ ہر جگہ بآسانی سے دستیاب ہے ۔ اس میں شامل پروٹین ،امائنو ایسڈ، وٹامن اے، ای، بی ون اور بی ٹو جلد کو ہمواررکھنے، داغ اورجھائیاں ختم کرنے، ڈھلتی عمر کے اثرا ت سے بچانے اوررنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہاں پر کارن فلور کے چند بہترین استعمال بیان کئے جارہی ہیں جنہیں آپ کا جاننا نہایت ضروری ہے۔
پلکوں کے گھنا بنائیں
اکثر خواتین کی پلکیں اتنی گھنی نہیں ہوتی لیکن کارن فلور ان کو گھنا بنانے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے اس مقصد کے لئے مسکارامیں کارن فلور کی کچھ مقدار شامل کریں اور توتھ پک سے اچھی طرح مکس کریں اب اسے پلکوں پر لگائیں یہ گھنی دکھائی دیں گی۔
جھریوں سے نجات کے لئے
بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں ان سے نجات کے لئے کسی مہنگی کریم کے بجائے کارن فلور کا ماسک تیار کریں۔ اس کے لئے ایک چوتھائی کپ کارن فلورمیں ایک انڈے کی سفیدی اور دوکھانے کے چمچ دودھ ملا کراچھی طرح مکس کریں، اب اسے چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھولیں۔
ایکسفولیٹ کے لئے بہترین اسکرب
گرمیا ں چہرے کی قدرتی رنگت اور چمک کو ماند کر دیتی ہے اور ساتھ ہی پانی کی کمی سے جلد بے جان سے محسوس ہو نے لگتی ہے ۔ گھر پر بنے کارن فلورکا یہ اسکرب آپ کی جلد پر ایکسفولیٹ کا کام کرے گا۔
اس مقصد کے لئے ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل، تین کھانے کے چمچ جو کا آٹا، ایک کھانے کا چمچ کافی پاؤڈر اور ایک کھانے کا چمچ کارن فلور، ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں، چہرے کو گر م پانی سے دھو کر 2 منٹ تک اس اسکرب کا مساج کریں اور ٹھنڈے پا نی سے دھو لیں ۔ یہ جلد کو توانا بنا کر اس کی قدرتی چمک اور رنگت کو بحال کر دے گا ۔
برونزر گھر پر بنائیں
آپ کو کسی محفل یا تقریب میں جانا ہے لیکن میک اپ کرتے وقت آپ کو اچانک پتا چلتا ہے کہ آپ کے پاس برونزرختم ہوگیا ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے آپ ایک کھانے کا چمچ کارن فلور میں دو کھانے کے چمچ پسی دار چینی شامل کر کے بہترین برونزر تیارکر سکتی ہیں یہ برونزر چہرے کی چمک بڑھانے کے ساتھ مسحور کن خوشبو سے بھی آپ فرحت کا احساس دلائے گا۔