سستا ترین گھریلو نسخہ جس سے بال گرنا رک جائیں

17

عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کا پتلا ہو جانا یا کمزور ہو کر جھڑنا تو کسی سے چھپا نہیں تھا لیکن اب تو بچوں کو بھی یہ شکایت ہونے لگی ہے ۔ 

بال گرنے کے مسائل مردو خواتین دونوں میں ہی عام ہیں، آج ہم آپ کو جو نسخہ بتا رہے ہیں ، وہ بہت ہی کم پیسوں میں تیار ہوجائے گا۔

اس نسخے کو چند ہفتوں تک آزمایا جائے تو بال گِرنا بند ہوجائیں گے۔

ہئیر سیرم بنانے کیلئے درکار ضروری اشیا

ایک ٹی اسپون میتھی

دو مرچوں کے بیچ (دو بڑی ہر ی مرچوں کے بیچ نکال لیں، مرچیں کوئی بھی لی جاسکتی ہیں)

سفید پیاز کا عرق (چھلنی سے چھان لیں) آدھا کپ

ادرک کا رس

اس میں چند قطرے سرکے کے ڈالیں۔

ویسے تو سرکہ کوئی بھی لیا جاسکتا ہے لیکن جامن کا سرکہ استعمال کرنا زیادہ بہتررہتاہے۔

اس میں پسا ناریل ایک ٹی اسپون ڈالیں۔

تمام چیزوں کو مکس کریں۔

لیجئے گھر پر ہئیر سیرم تیار ہوگیا۔

اس میں آپ کو ایک عجیب سی مہک ہوگی لیکن اس میں پریشانی کی بات نہیں۔

استعمال کا طریقہ کار

دن میں کسی بھی وقت اس ہئیر سیرم کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں۔

اسے لگانے سے قبل بالوں کو لٹوں کی صورت میں ہاتھ میں لیں، اسے انگلی پر لپیٹ کر ہلکا سا کھینچیں، جب تھوڑا درد سا محسوس ہو تو اس کا مقصد ہے کہ آپ کے سر میں خون کی گردش تیز ہوگئی ہے۔

اس طرح کرنے کے بعد جب یہ سیرم بالوں میں لگائیں گی تو وہ جڑوں میں اچھی طرح جذب ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ میں دھماکہ

پھر بالوں پر تولیہ (گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ لیں) لپیٹ لیں۔

آدھے گھنٹے تک اسے لگائے رکھیں، اس کے بعد بالوں کو سادہ پانی سے دھو لیں۔

یہ بہت آسان طریقہ ہے، 20روپے میں بھی آسانی سے تیار ہوجائے گا، لیکن یہ مہنگے سیرم کی طرح کام دے گا۔

واضح رہےکہ اگر آپ کے بال اچانک گرنے لگے ہیں یا ایک ہی جگہ سے گر رہے ہیں اور آپ کو لگتاہے کہ کسی دوا کے استعمال یا ذہنی دباؤ کے باعث آپ کے بال گر رہے ہیں تو فور اً کسی اچھے ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپکی رہنمائی کرسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.