بینکوں میں ڈالرز ختم ہونے کی افواہوں اسٹیٹ بینک کا ردعمل

16

بینکوں میں ڈالرز ختم ہونے کی افواہوں پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔

اسٹیٹ بینک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس وقت 8.9 ارب ڈالر کے نقد زر مبادلہ کے ذخائر فوری استعمال کیلئے موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 8.9 ارب ڈالر کے نقد زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کے ذخائر شامل نہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے یا  قابل استعمال نہ ہونےکی افواہوں کا نوٹس لیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات کی ادائیگی اور بینکوں سےڈالرختم ہونےکی افواہوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں، کمرشل بینکوں کے پاس نقد ادائیگیوں کیلئے کافی مقدار میں ڈالرز موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں اب تک انٹربینک سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ میں تین بھائیوں کو قتل کرنے والا سگا بھائی نکلا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.