ایک دن میں 5 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم جمع کروانے کا نیا ریکارڈ قائم

19

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں 5 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رقم جمع کروا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جو کہ ایک دن میں اب تک جمع ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک جمع ہونے والی رقم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینکوں میں ڈالرز ختم ہونے کی افواہوں پر اسٹیٹ بینک کا ردعمل

بینکوں میں ڈالرز ختم ہونے کی افواہوں پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔

اسٹیٹ بینک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس وقت 8.9 ارب ڈالر کے نقد زر مبادلہ کے ذخائر فوری استعمال کیلئے موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 8.9 ارب ڈالر کے نقد زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کے ذخائر شامل نہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے یا  قابل استعمال نہ ہونےکی افواہوں کا نوٹس لیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات کی ادائیگی اور بینکوں سےڈالرختم ہونےکی افواہوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہم سری لنکا جیسے حالات سے زیادہ دور نہیں، عوام سڑکوں پر آسکتے ہیں، عمران خان

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں، کمرشل بینکوں کے پاس نقد ادائیگیوں کیلئے کافی مقدار میں ڈالرز موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں اب تک انٹربینک سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.