چنے کا آٹا کیسے جلد کو جھائیوں اور داغ دھبوں سے پاک کر سکتا ہے؟

82

سفید چنوں کا استعمال عام طور پر ہر گھر میں ہی کیا جا تا ہے لیکن رمضان کے مہینے میں ان سے چاٹ تو ہر گھر میں ہی بنتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان چنو ں کے آٹے سے جلد کو کیا فائدہ پہنچتا ہے؟

نہیں! تو چلیں آج ہم آپ کو اس حوالے سے مفید معلومات فراہم کرتے ہیں۔

 ہم آپ کو چنے کے آٹے کے استعمال کی چند آسان ٹِپس بتانے جا رہے ہیں جو ہر کوئی آسانی سے آزما سکتا ہے۔

• چنے کے آٹے اور ہلدی کا فیس پیک:

چنے کے آٹے کو دودھ میں ملائیں اس میں ہلدی شامل کریں اس کا گاڑھا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگا لیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں اسے ایک ماہ تک استعمال کریں، نکھرا چہرہ پائیں گی۔

صِرف چنے کا آٹا لگائیں:

چنے کے آٹے کو بنا کسی اور چیز کے ساتھ ملائے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، چنے کے آٹے کو پانی میں گھول کر پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں۔

آپ محسوس کریں گی کہ جھائیاں اور داغ دھبے کم ہو گئے ہیں۔

چنے کے آٹے اور لہسن کا پیسٹ:

چنے کے آٹے کو پانی میں ملا کر اس میں لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اسے چہرے پر لگا کر کچھ دیر مل کر چھوڑ دیں، اس سے آپ کے چہرے کی رنگت نکھرے گی اور مردہ اسکن سیلز ختم ہوں گے۔

چنے کا آٹا اور کافی:

چنے کے آٹے میں کافی اور پانی ملا کر اسے چہرے پر لگائیں تو اس سے چہرے اور گردن پر موجود فاضل چربی کا اخراج ہو گا ساتھ ہی جھائیاں بھی دور ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے نامور گائیک استاد بدر الزمان انتقال کر گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.