افغانستان؛ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہوگئی

12

افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے1000 سے زائد افراد کی اموات کی تصدیق کردی۔ زلزلے سے 600 سے زائد افراد زخمی ہوئےہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔امارات اسلامیہ کی حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے سے سب سے زیادہ دو صوبے متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 300روپے کلو ملے گا، مریم اورنگزیب
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.