اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات سمیت ڈیش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق برانڈڈ 75 گرام ٹوتھ پیسٹ 20 روپے اضافہ کے بعد 97 روپے سے بڑھ کر 117 روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137روپے ہوگئی۔
ٹوائلٹ رول پیپر کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 69 سے بڑھ کر 74روپے ہوگئی، اسی طرح لگژری سائز ٹشو پیپر کی قیمت میں بھی 25روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹشو پیپر کا ڈبہ 173سے بڑھ کر 198روپے کا ہوگیا۔
برتن دھونے والے سپونج کی قیمت میں 66 روپے کا اضافہ ہوا، گلاس ونڈو کلینر کی قیمت میں بھی 43 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 243 روپے کی ہوگئی۔
ماچس کے پیکٹ میں بھی 10روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کی نئی 50 روپے ہوگئی۔
نوٹیفیکیسن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں 55روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 278سے بڑھ کر 333روپے ہوگئی۔