ملک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

19

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

انٹر بینک میں روپے کی قدرمزید کم ہوئی گئی ، انٹر بینک میں ڈالر 52 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ایک ڈالر 212  روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

فاریکس ڈیلر کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔

11 اپریل 2022 سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 28 روپے تک مہنگا ہوا جب کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں میں 3600 ارب روپے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ٹریڈ کے دوران 215 تک جاپہنچا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 215 روپے پر بند ہوا، 11 اپریل سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے 50 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک ایک ڈالر 211 روپے 48 پیسے پربند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ خسارے اور زرِ مبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کی وجہ سے پاکستان میں روپے کی قدر میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اورڈالر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ بیرونی سرمایہ کاروں پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کی تلقین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.