گھر میں صرف ایک انڈے کی زردی سے بالوں کو گھنا لمبا اور چمکدار بنائیں۔
انڈے کی زردی کا ماسک:
خشک بالوں کے لیے انڈے کی زردی کا ماسک بہترین ہے۔
اس ماسک کے لئے دو انڈے کی زردی کو تین کھانے کے چمچ پانی میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جب یہ آمیزہ ایک دوسرے کے ساتھ یک جان ہو جائےتو اسے بالوں پر 30 منٹ تک لگا کررکھ دیں۔
پھر بالوں کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھولیں ، یہ ماسک بالوں کو ہائیڈریشن اور نئی زندگی دینے میں مدد دے گا۔
اس کے ساتھ ہی آپ دہی میں ایک انڈا ملا کر اس میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ملا کر بالوں میں ماسک لگائیں ، جب خشک ہو جائے تو اسے دھو لیں۔
اس سے بالوں کی حیرت انگیز نشوونما ہوتی ہے۔