ٹماٹر کا سستا اور آسان فیشل

43

ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جو غذائیت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافہ کرنے کی بھی بہت سی خصوصیات رکھتا ہے، ٹماٹر سے گھر میں فیشل کر کے آپ اپنے چہرے کی کھوئی ہوئی رونق کو بحال کرسکتی ہیں۔

ٹماٹر کا سستا اور آسان فیشل

ایک چمچ ایلوویرا جل میں دو چمچ بیکنگ سوڈا مکس کریں اور اس سے چہرے کا بیس منٹ تک مساج کریں۔

اب چہرہ دھو کر صاف کر لیں۔

اب ایک پیالی میں ایک چمچ چاول کا آٹا لیں اس میں آدھا چمچ دہی اور آدھا چمچ لیموں مکس کر کے پیسٹ تیار کریں اور چہرے پر لگائیں۔

پھر چہرہ دھو کر صاف کریں۔

آخر میں ایک ٹماٹر کے دو ٹکڑے کریں اور ٹماٹر پر نمک لگا کر بیس منٹ تک چہرے کی اسکربنگ کریں۔

بس ہو گیا گرمیوں میں رنگ گورا کرنے اور دھوپ سے جلی ہوئی جلد کو ٹھیک کرنے کا آسان اور سستا فیشل جو آپکی جلد کو نکھار اور تروتازگی فراہم کردے گا۔

مزید پڑھیں:  واٹس ایپ پر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز تصاویر اور ویڈیوز کو واپس لانے کا فیچر جانیے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.