تفصیلات کے مطابق بجٹ میں صوبائی حکومت نے پولیس کےلئے ایک کھرب، تعلیم کےلئے 81ارب،صحت کے شعبے کےلئے ایک کھرب ،زراعت کےلئے 20ارب،محکمہ آبپاشی کےلئے 24ارب،مواصلات کےلئے 8ارب،سڑکوں اور پلوں کیُ تعمیر کےلئے ایک کھرب،پنشن کی مد میں 3کھرب،سبسڈیز کےلئے 42ارب،نظام عدل کےلئے 28ارب،جنگلات کےلئے 4ارب،سرمایہ کاری کےلئے 55ارب اور صنعت کے شعبے کےلئے 11ارب مختص کئے گئے ہیں۔