پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1850 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1586 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1850 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1586 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1839 ڈالر کا ہوگیا ہے۔