بال ہمارے جسم کا اہم حصہ ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے بال لمبے، موٹے اور چمکدار ہوں۔
اس لیے آج ہم بتائیں گے کہ آپ کے بالوں کے لیے لکڑی والا کنگھا اچھا ہے یا پھر پلاسٹک والا۔
اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے لیے پہلے ان کی نوعیت اور ساخت کو سمجھنا ہوگا جبھی آپ مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔
لکڑی کی کنگھیاں عام پلاسٹک کی کنگھیوں سے بہتر سمجھی جاتی ہیں کیونکہ لکڑی کے کنگھے بالوں کے لیے نرم ثابت ہوتے ہیں۔
لکڑی کے کنگھے پلاسٹک کی کنگھیوں کے برعکس ماحول دوست ہوتے ہیں۔
اگر آپ کے بال جھڑ رہے ہوں اور آپ بہت سے دوسرے مسائل سے گزر رہے ہوں تو اس ک ا استعمال شروع کردیں، یہ بالوں کی نزاکت کا خیال رکھ سکتا ہے اور مزید نقصان سے بچا سکتا ہے۔
لکڑی کا کنگھا جب آپ اپنے بالوں کو الگ کر رہے ہوتے ہیں تو یہ نہیں کھینچتا اور بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
لکڑی کا کنگھا آپ کے سر کی جِلد کو ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے کیونکہ اس کے دانت نرم ہوتے ہیں اور یہ سر میں خون کی گردش کو فروغ دیتا ہے۔
اس کے استعمال سے خشکی کے امکانات کم ہوتے ہیں اور یہ ساتھ ہی آپ کے سر کی جِلد پر موجود چکنائی کو بھی کم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ لکڑی کے کنگھے خاص لکڑیوں سے بنائے جاتے ہیں جیسے نیم کے درخت کے تنے سے جو کہ الرجی یا فنگل کی افزائش کو روکتے ہیں۔