کراچی میں کرونا کیسز میں اضافہ

ہفتہ وار شرح 10 اعشاریہ 37 فیصد ہوگئی

8

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 57 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ کرونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 10 اعشاریہ 37 فیصد ہوگئی ہے۔صوبے کی بات کی جائے تو سندھ میں کرونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 2 اعشاریہ 86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ اس دوران 24 گھنٹے میں کرونا کے 1236 سے زائد ٹیسٹ ہوئے، جس میں سے 26 مثبت نکلے تھے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماہرین صحت کی جانب سے اومی کرون کے نئے ویرینٹ سے متعلق بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اومی کرونا کا نیا ویرینٹ مدافعتی نظام کو چکما دے رہا ہے۔ڈاؤ میڈیکل کالج اینڈ یونیورسٹی کی کرونا لیب کے انچارج ڈاکٹر سعید خان کہتے ہیں کہ شہری بوسٹر ڈوز لگوائیں تاکہ کرونا کا مقابلہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  لاہور؛ موٹروے پولیس نے 7 کروڑ کی ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.