عثمان بزدار نے پنجاب حکومت پر انتقامی کاروائیوں کا الزام لگا دیا
ڈی جی خان (تکبیرنیوز) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب حکومت پر انتقامی کاروائیوں کا الزام لگا دیا۔
عثمان بزدار نے کہا عبوری ضمانت کے باوجود گزشتہ روز ہمارے گھروں پر پولیس کی بھاری نفری بھیجی گئی۔ گھروں پر ایسے چھاپوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔ ہمارے مخالفین کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا۔ بھاگ کر کسی دوسرے ملک نہیں جارہے ملک کے اندر رہ کر کسیز کا سامنا کریگے۔اینٹی کرپشن ٹیم نے اراضی جعل سازی کیس میں گزشتہ روز ڈی جی خان میں عثمان بزدار کے گھر چھاپہ مارا تھا لیکن کوئی گرفتار نہ ہو سکی۔