گلگت میں کراچی کے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق

21

تکبیر نیوز کے مطابق سیر و تفریح کیلئے شمالی علاقہ جات کا رخ کرنے والے سیاحوں کی گاڑی گلگت کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ریکسیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ لاشوں کو پی ایچ کیو اور سٹی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 12 افراد سوار تھے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید پڑھیں:  عمر اکمل کے 7 لاکھ سے زائد مالیت کے دو موبائل فون چوری
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.