اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

38

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس کے دوران 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں ہائی اسپییڈ ڈیزل پر سبسڈی ختم کرنے کی سمری اور پاکستان سنگل ونڈو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خاتون ڈائریکٹر کی تقرری کی سمری پر غورہوگا۔

اجلاس میں این سی او سی کو میڈیا کمپین کے لیے 4 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ پرغور ہوگا اور منسٹر انکلیو میں وزراء کی رہائش گاہوں کی تزئین و مرمت کے لیے ضمنی گرانٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے احتجاج اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے انتظامات شروع کردیئے، وزارت داخلہ نے احتجاج اور دھرنے میں امن و امان کیلئے فنڈز مانگ لئے، وزارت داخلہ نے فنڈز کیلئے دو الگ الگ سمریاں ای سی سی کو بھجوادیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج، دھرنے میں امن و امان برقرار، کیمروں کی خریداری کیلئے تقریبا 18 کروڑ روپے مابگے ہیں جبکہ سرویلینس کیمروں کی خریداری کیلئے3 کروڑ93 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک سیاسی جماعت کے احتجاج,دھرنے کے اعلان کے پیش نظر فنڈز مانگے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغان لڑکیوں کیلئے یونیورسٹیز کے دروازے ایک بار پھر بند
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.