دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا شہر کس ملک میں ہے؟

9

 دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا شہر مالدیپ کو قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں شہر میں 5 ہزار تعمیراتی یونٹس بشمول گھر، ریسٹورنٹس، دکانیں اور اسکول وغیرہ موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ مالدیپ کی جانب سے اولین تعمیراتی یونٹس جون 2022 کے آخر تک متعارف کرائے جائیں گے جبکہ 2024 میں وہاں لوگ رہنا شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ مالدیپ کا منصوبہ اب تک کا سب سے بڑا ہے یعنی 5 سال کے اندر 20 ہزار افراد کے شہر کی تعمیر جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا شہر کس ملک میں ہے؟

دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا شہر کس ملک میں ہے؟

دلچسپ یہ کہ اس شہر میں رہنے والے کہیں جانے کے لیے کشتیوں، سائیکل یا الیکٹرک اسکوٹرز کا سہارا لیں گے یا پیدل بھی گھوم سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس شہر میں ایک گھر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ یہ پورا شہر 2027 تک مکمل تعمیر کیا جائے گا۔

 

دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا شہر کس ملک میں ہے؟

مزید پڑھیں:  تھائی لینڈ، بھارتی خواتین زندہ جنگلی جانور اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.