عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے کیس میں لیگی رہنما گرفتار

انسدادد ہشتگردی عدالت سے ملزم کا12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

15

پنجاب پولیس نے وزیرآباد واقعے کے الزام میں ن لیگ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدثر نذیر کو حراست میں لے لیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما مدثر نذیر کا بھائی احسن بھی پولیس کی حراست میں ہے۔ احسن پر سوشل میڈیا پر حملے سے متعلق پوسٹ لگانے کا الزام ہے۔
دوسری جانب مرکزی ملزم نوید کا قریبی دوست وقاص بھی باضابطہ طورپرگرفتار کرلیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت سے ملزم وقاص کا12 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی؛ 18 سال بعد قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو سزا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.