گورنر ہاؤس پنجاب کی سیکیورٹی میں اضافہ، ایف سی کی مزید 8 گاڑیاں پہنچ گئیں

ایف سی کے جوان سازو سامان کے ساتھ گورنر ہاوس پہنچے

12

پنجاب میں گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے، اور ایف سی کی 8 گاڑیاں گورنر ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔ایف سی کے جوانوں کا تازہ دم دستہسازو سامان کے ساتھ گورنر ہاؤس پہنچا ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر اکٹھے ہونے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر گزشتہ روز ہی وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اور آصف زرداری کا نگراں حکومت کیلیے پی ڈی ایم جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.