نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کےلیے کراچی پہنچ گئی

دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا

8

کیوی اسکواڈ پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لینے کراچی پہنچ گیا ہے۔ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت ٹم ساؤتھی جب کہ ون ڈے سیریز میں کین ولیمسن کریں گے۔دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نیوزی لینڈ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچی تھی لیکن ایک دھمکی آمیز جعلی ای میل کی بنیاد پر پہلے میچ سے چند ہی گھنٹے قبل نیوزی لینڈ نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ کیویز کا دورہ پاکستان اسی سلسلے میں ہے۔

مزید پڑھیں:  75 روپے کا یادگاری نوٹ اب عوام کی پہنچ میں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.