پنجاب حکومت کا اتوار کے روز تمام کاروبار بند رکھنے کا اعلان

45

پنجاب حکومت نے اتوار کے روز تمام کاروبار  بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس 1969 کے تحت اتوار کے روز کو کاروبار کے لیے ’کلوز ڈے‘ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو تمام مارکیٹس، کمرشل پلازے، ہول سیل اور پرچون مارکیٹس، دیگر بازار اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

اتوار کو لاہور کی حدود میں موجود بیکریز، کنفیکشنریز، ہرقسم کے دفاتر، شورومز، گودام اور ویئر ہاؤسز بند رہیں گے۔

کاروباری مراکز بند کرنے کا نوٹیفکیشن ضلعی انتظامیہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.