برطانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر میں تھرمل کیمرہ بھی لگا ہوا تھا

74

برطانوی پولیس کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیر 20 جون کی سہ پہر کھیتوں میں ہیلی کاپٹر گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ابتدائی طور پر یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ہیلی کاپٹر میں 3 افراد سوار تھے، تاہم قریب کے علاقوں میں سرچنگ آپریشن کے دوران کسی تیسرے شخص کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور دوسرا اس میں سوار مسافر تھا۔ یارک شائر پولیس کے مطابق انگلٹن کے قریب ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واقعہ لونسڈیل میں برٹن کے قریب بینتھم روڈ کے پاس واقع کھیتوں میں پیش آیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، جب کہ ہیلی کاپٹر سے متعلق بھی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس نے شبہہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ ہیلی کاپٹر کسی کو تلاش کر رہا تھا اور اسی دوران حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں تھرمل امیجنگ کیمرہ بھی لگا تھا۔یارک شائر پولیس کی جانب سے اس موقع پر مقامی افراد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا، جنہوں نے صبر کے ساتھ پولیس سے تعاون کیا۔

مزید پڑھیں:  کندھ کوٹ:تالاب میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب گئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.