برطانیہ میں 30 برس کے دوران ٹرینوں کی سب سے بڑی ہڑتال

ریلوے ملازمین کا مہنگائی میں اضافے کے باعث تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ

13

پورے ملک میں ٹرینیں بند ہونے سے شہریوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہر پانچ میں سے صرف ایک ٹرین چل رہی ہے، ٹرینوں کی بندش کے باعث سڑکوں پر معمول سے زیادہ ٹریفک دیکھا جارہا ہے اور شہر بس اسٹاپس پر بسوں کا انتطار کررہے ہیں۔لندن میں چلنے والی انڈر گراؤنڈ ٹرینیں بھی مکمل طور بند ہیں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سناٹا ہے، واضح رہے کہ برطانیہ میں لوگوں کی بڑی تعداد سفر کیلئے ٹرین پرہی انحصارکرتی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں اس ہرتال کی وجہ سے معمولات درہم برہم ہوگئے ہیں۔ریلوے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور وقت پر ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ریلوے ملازمین نے کہا سہولیات کو بہتر بنایا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا، سب سے زیادہ شمالی اور جنوب مغربی انگلینڈ اس ہڑتال سے متاثرہونگے، حکام اور یونین کے نمائندوں میں مذاکرات جاری ہیں۔ریلوے ملازمین نے جمعرات اور ہفتے کو بھی ٹرینیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ریل یونین کے رہنما نے ہڑتال کے باعث عوام کو پیش آنے والی مششکلات پر ان سے معذرت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور؛ کالج طالبات کی جانب سے کلاسز میں چونا کرنے پر وائس پرنسپل معطل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.