ٹرینوں کے کرایوں میں دوبارہ اضافہ

19

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرین کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے مختلف روٹس پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسافرٹرینوں کے لیے کرائےمیں 5 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےباعث ریلوے کےکرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا تھا۔

پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2250 روپے ہوگیا جب کہ اے سی لوئر کا کرایہ 4150 روپے ہوگیا، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5700 اور  اے سی سلیپر کا کرایہ 8050 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1850روپے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرینوں کے کرایوں میں مزید اضافہ

اے سی لوئر کا کرایہ 3950، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4250 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 6200 روپے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے ہو گئی۔

حکومت نے ڈیزل 59روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا جبکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 24روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل  کرنے کی کوشش کی جائے، سعد رفیق

مٹی کا تیل29روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 29 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 211 روپے 43 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 207 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.