لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فرخت ہونے لگی

90

لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فرخت ہونے لگی

لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فرخت ہونے لگی

لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فرخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سبزی منڈی کی مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 9  سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس  مہنگے داموں میں فروخت کیے جانے لگی ہیں۔

پیاز کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 70 روپے فی کلومقرر ہے جبکہ 80 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہی ہے، اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 63 روپے فی کلو ہے جو کہ مارکیٹ میں 70  روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔

لہسن کا سرکاری ریٹ 220 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 260 روپے فی کلو تک میں ہورہا ہے، ادرک کی سرکاری  قیمت 20 روپے بڑھا کر 200 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں ادرک 240 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہا ہے۔

سبز مرچ  کی سرکاری قیمت 1 روپیہ بڑھا کر 146 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن 160 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہا ہے۔

دیسی لیموں کا سرکاری ریٹ 180 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں دیسی لیموں نایاب ہوکر  210 روپے فی کلو تک میں بکنے لگا ہے، دیسی ٹینڈوں کا سرکاری ریٹ 155 روپے جبکہ فروخت 170 روپے ہے، نیا آلو 60 روپے جبکہ فروخت 70 روپے فی کلو ہے۔

میتھی 10 روپے اضافے کے ساتھ 188 روپے اور فروخت 200 روپے فی کلو ہے، بینگن کا سرکاری ریٹ 40 روپے اور فروخت 50 روپے فی کلو میں ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو قابل احتساب قرار دینا چاہیے، وزیر خارجہ

دوسری جانب مہنگے پھل بھی سستے نہیں ہوسکے اور سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھل مہنگے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پھل غریب کے لیے تو ایک خواب بننے لگے ہیں۔

کالے سیب کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 285 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ درجہ اول کا سیب 380 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، کیلا (درجہ اول) دو روپے اضافے کے بعد 122 روپے درجن ہوگیا ہے جوکہ مارکیٹ میں 130 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے۔

سندھڑی آم کا سرکاری ریٹ 150 روپے  فی کلو ہے تاہم مارکیٹ میں آم 160 روپے فی کلو تک میں بک رہا ہے جبکہ ایرانی کھجور کی سرکاری قیمت 260 روپے ہے جو کہ 300 روپے فی کلو میں فروخت کیے جانے لگی ہے۔

سفید خوبانی 5 روپے مہنگی ہوکر سرکاری ریٹ لسٹ میں  150 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں خوبانی کی فروخت 200 روپے فی کلو تک ہونے لگی ہے۔

مرغی کا گوشت 6 روپے کمی سے 406 روپے فی کلو ہوگیا ہے جبکہ فارمی انڈے 2 روپے اضافے سے 186 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.