روبن نامی ریٹائرڈ ریلوے ملازم درجہ چہارم کے گھڑیوں کے شعبے میں کام کرتا تھا اور پنشن واجبات کے لیے روزانہ ریلوے دفاتر کے چکر لگانے پر دل برداشتہ تھا۔خودکشی کی کوشش کرنے والے روبن نے جی پی فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پنشن برانچ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی، جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے ریٹائرڈ ملازم کو اسپتال منتقل کیا۔