غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے مختلف علاقوں میں ڈیزل اورپیٹرول کے حصول کے لئے ہنگامے ہوئے۔ جھڑپوں اورپولیس کی فائرنگ سے تین فوجی اورچار شہری زخمی ہوگئے۔پیڑول اورڈیزل کے حصول کے لئے کئی کلومیڑ طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ملک بھر میں پیڑول پمپس اور گیس اسٹیشنز کی حفاظت کے لئے فوجی دستے تعینات کردئیے گئے ہیں۔ سری لنکا کو شدید ترین معاشی بحران کا سامنا ہے اورایندھن سمیت کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت ہوگئی ہے۔