واٹرٹینکر نے پولیس موبائل کو روند ڈالا، اہلکار جاں بحق

24

پولیس کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے میں یونیورسٹی روڈ المصطفیٰ اسپتال کے قریب ہونے والے حادثے میں اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویش ناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اہلکار کی شہ رگ اور ایک پیر کٹ گیا تھا۔واٹر ٹینکر کا نمبر Z-2347 کی زد میں آنے والی پولیس موبائل نمبر SPG-388 پر سوار اہل کار عزیز بھٹی تھانے میں تعینات اور حادثے کے وقت ڈیوٹی پر تھا۔ جاں بحق اہل کار کی لاش پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق اہلکار کی شناخت28 سالہ محمد اسامہ خان کے نام سے کی گئی، جس کا بکل نمبر PC-38528 ہے۔متوفی غیر شادی شدہ اور شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا جب کہ اس کا آبائی تعلق مانسہرہ سے تھا۔ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا ۔ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے عزیز بھٹی تھانے منتقل کر دیا۔دریں اثنا خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود نیوکراچی بابا موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 50 سالہ محمد سہیل ولد عبد الحبیب نارتھ ناظم آباد سخی حسن کے قریب کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

مزید پڑھیں:  حالیہ سیلاب میں پاڑہ ہرنوں کی بڑی تعداد بہنے کا انکشاف
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.