ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے، شیخ رشید

11

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے ہیں۔اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کردینا چاہئیے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ‏پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی۔ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں۔ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان رستم پنجاب بن گئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.