پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانیوالا ایرانی شہری گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ سے مسافر کو حراست میں لیا

311

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے امیر یوسف نامی ایرانی شہری کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے وزٹ ویزے پر یو اے ای جا رہا تھا، دوران تفتیش ملزم اپنے خاندان سے متعلق مکمل طور پر لاعلم تھا، دوران تفتیش وہ اپنی جائے پیدائش اور دیگر متعلقہ سوالات پر بھی حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔
ملزم کے پاس پاکستان پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ نادرا سے جاری قومی شناختی کارڈ بھی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جس سے مزید تحقیقاتی جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  جاپانی پھل سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.