گوگل نے بھی 12,000 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا

ملازمین کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا

96

گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے جمعہ کو ایک ای میل میں ملازمین کو کمپنی میں ڈاؤن سائزنگ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کٹوتیوں سے دنیا بھر میں الفابیٹ کی 6 فیصد افرادی قوت متاثر ہوگی۔سندر پچائی نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ہم نے کمپنی کو آگے بڑھتے بھی دیکھا اور متعدد افراد کو بھرتی بھی کیا مگر اب حالات مختلف ہیں، وہ ان فیصلوں کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں جو موجودہ خراب حالات کا باعث بنے۔گوگل کا یہ اقدام مائیکرو سافٹ اور ایمازون کی جانب سے مجموعی طور پر 28 ہزار ملازمین کو نکالنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، گزشتہ دنوں ہی مائیکروسافٹ نے 10,000 اور ایمازون نے 18,000 ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
ٹیک سائٹ Layoffs.fyi کے مطابق 2022 کے آغاز سے ابتک ٹیکنالوجی انڈسٹری سے وابستہ ایک لاکھ 94 ہزار ملازمین صرف امریکا میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب؛ ٹرک کے پیچھے لٹک کر سفر کرنیوالی خاتون کی تصویر وائرل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.