زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے والا شوہر گرفتار

ملزم کو گرفتارکیا تو شوہرکےکارنامےپر بیوی بھی حیران

186

تفصیلات کے مطابق پولیس نے زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے بیوی کے نام پر بینک سے 35 ہزار روپے قرض لیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اہلیہ کی موت کو سچ ثابت کرنے اور قرض کی رقم معاف کرانے کيلئے جعلی ڈتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا، تاہم یونین کونسل نے تصدیق پر ڈتھ سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم فہیم دلشاد کے خلاف ناقابل ضمانت جرم میں تھانا گھیپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کیا تو شوہر کے کارنامے پر بیوی بھی حیران رہ گئی۔

مزید پڑھیں:  اسپین اور یونان میں سپر مون کے نظارے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.