پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے، وزیر داخلہ

43

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان شام چار بجے کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے اور نئے نوٹیفکیشن کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب وزیراعظم کو کہہ سکتے ہیں کہ صوبے میں گورنر راج لگایا جائے۔ بیوروکریسی سے کہوں گا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں۔وزیر داخلہ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق کہا کہ پرویز الٰہی کے جانے کے بعد ہمارے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آڈیوز سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو حقیقت ہے، ان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب نے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والے کھلونے، ٹی شرٹس ضبط کرلیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.